• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویلپمنٹ گروپ 12مارچ کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو دوبارہ ریکارڈ پیش کرے گا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ گروپ 12مارچ کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے سامنے دوبارہ ریکارڈ پیش کرے گا ۔ ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے ممبر رابطہ کمیٹی جلیل خان بابر نے بتایا ہے کہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سردار نصیر 12مارچ کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے سامنے پیش ہوں گے ، ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی رابطہ کمیٹی دوبارہ لاہو رجائے گی اور سیکرٹری کے سامنے میئر نویدالحق آرائیں اور انکے بھائی وحید آرائیں کے خلاف کرپشن کے ریکارڈ پیش کرے گی ۔ رابطہ کمیٹی کے ممبران آج رات کو لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔
تازہ ترین