• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضا ربانی واحد امیدوار ، جن پر ہر جماعت متفق ہوسکتی ہے ،سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصو صی)میر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر رضاربانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدار نامزد کیاگیا تو انہیں سپورٹ کریں گے رضا ربانی واحد امیدوار ہیں جن پرتمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہوسکتا ہے ،سینیٹ انتخابات میں ارکان بھیڑ بکریوں کی طرح بکے ، جبکہ جماعت اسلامی کے ارکان نے کروڑوں کی پیشکش ٹھکرادی ، جس پر جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کو خرج تحسین پیش کرتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں غلامان مصطفیؐ اور غلامان امریکہ کے درمیان مقابلہ ہو گا اور متحدہ مجلس عمل بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ۔ ایم ایم اے کی بحالی کے حوالے سے آج 12مارچ کو مذہبی جماعتوںکا اجلاس منعقد ہوگا ، وہ احیا ء العلوم تیمرگرہ میں ختم بخاری شریف کے موقع پر ایک تقریب اور پریس کانفرس سے خطاب کررہے تھے، سراج الحق نے کہا کہ علم مومن کے لیے انبیاء کرام کی میراث ہے، دینی مدارس کے طلبہ اور علماء کرام کو سلام پیش کرتا ہوں ، فارغ التحصیل طلبہ اور ان کے والدین خوش قسمت ہیں، انھوں نے کہا کہ علما ء کرام پر اصلا ح معاشرہ کی بھا ری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، عالمی سطح پر ایوانوں اور تعلیمی اداروں میں تہذیبوں کی جنگ جاری ہے۔  
تازہ ترین