• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون ،زرداری کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنیوالا پی ٹی آئی رہنما رہا

سیہون(این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے تحریک انصاف کے یوتھ ونگ کے صدر کو پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا۔پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر سجاد ہالیپوٹو کو گزشتہ روز پولیس نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جنہیں رہا کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سجاد ہالیپوٹو نے آئندہ سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر انہیں رہا کیا گیا۔دوسری جانب سجاد ہالیپوٹو کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے والد اور بھائی کو حراست میں لیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی گرفتاری دی۔تحریک انصاف کے مقامی کارکنان کی جانب سے سجاد ہالیپوٹو کی گرفتاری کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔
تازہ ترین