کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں دو گولڈ ایک سلور اور برانز میڈل حاصل کرنے والی پاکستان کک باکسنگ ٹیم وطن پہنچ گئی۔ باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری محمد اشفاق نے چیمپئن شپ کا بیسٹ ریفری اور جج کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ چیمپئن شپ میں پاکستان، مصر تیونس، تنزانیہ، الجزائر، آذربائیجان، روس بنگلہ دیش اور موروکو نے حصہ لیا۔ پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔