• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کی بالادستی قید نہیں کی جاسکتی ،رضا ربانی

پارلیمنٹ کی بالادستی قید نہیں کی جاسکتی ،رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو نہ روکا جاسکتا ہے اور نہ ہی قید کیاجاسکتا ہے۔

رضا ربانی نے سینیٹ سے خطاب میں نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کو مبارک باد دی ۔

ان کا کہناتھاکہ ہم اس فلور سے پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑتے رہیں گے اور باہر لڑنی پڑی تو باہر بھی لڑیں گے۔

تحریک انصاف کے اعظم سواتی نے اپنے خطاب میں نو منتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو مبارک باد دینے کے بعد کہا کہ ادارے کرپشن کی داستان کو ختم کرنے نکلیں تو لوگ ایوان کی بات کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی اسمبلی میں منڈی لگنے کی بات کرنے والوں کے ہی پیدا کردہ حالات ہیں،یہ پارلیمان چلے گی، اس کی عزت و توقیر بڑھے گی۔

تازہ ترین