اسلام آباد(اے پی پی) کراچی سے گوادر اور کراچی سے ایران فیری سروس کے آغاز کیلئے تمامتر تیاری مکمل کر لی گئی۔ زائرین اور لوگوں کو سستی سفری سہولت کی فراہمی کیلئے کراچی، ایران اور کراچی گوادر فیری سروس دو ماہ کے اندر شروع ہو گی۔ سروس سے خطے میں سیاحت اور اقتصادی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ سال 18دسمبر کو پورٹ قاسم کے دورے کے موقع پر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کراچی گوادر اور کراچی ایران فیری سروس پر کام تیزی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وفاقی وزیر برائے پورٹس و شپنگ کامران مائیکل نے وزیراعظم کو ہدایات کی روشنی میں فیری سروس 2ماہ کے اندر شروع کرنے کیلئے اقدامات کو تیز کر دیا۔