• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں جو ہوا اسے جمہوریت کی شکست سمجھتا ہوں، فضل الرحمان

سینیٹ میں جو ہوا اسے جمہوریت کی شکست سمجھتا ہوں، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں جو ہوا اسے جمہوریت کی شکست سمجھتا ہوں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دوقوتیں کھینچ تان کر اسٹیج پر لائی گئیںخود نہیں آئیں۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اتحادی کا ساتھ دینے کا حق نبھایامگر حیرت میں ہوں کہ ووٹوں میں اتنا فرق کیسے آگیا؟

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کارضاربانی کوردکرنا سیاسی نہیں لوگ کہتے تھے آصف زرداری سب پر بھاری لیکن اب کہا جائے گا جو آصف زرداری پر بھاری وہ سب پر بھاری۔

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج جمہوریت کی جو تشریح سامنے آئی اس سے عوام کا انتخابات اور جمہوریت پراعتماد ختم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، بلوچستان اور فاٹا کے آزاد سینیٹرز کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی 57 ووٹ حاصل کرکے چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جب کہ ان کے مدمقابل حکومتی اتحاد کے امیدوار راجہ ظفر الحق نے 46 ووٹ لیے۔

ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں بھی اپوزیشن اتحاد نے کامیابی حاصل کی اور پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا 54 ووٹ حاصل کرکے ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے۔

تازہ ترین