• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ و چوہدری نثار کے درمیان ظاہری مفاہمت؟

اسلام آباد( طارق بٹ ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان تند و تیز لفظی جنگ کے بعد بے چینی سی ظاہری خاموشی طاری ہوگئی ہے ، اس بیان بازی سے حکومت و پیپلز پارٹی کے درمیان تعلقات خراب ہوئے تھے، یہ واضح نہیں کہ آیا اس نمائشی مفاہمت کیلئے پس پردہ کوششیں کی گئیں یا نہیں، اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ وہ چوہدری نثار یا ان کے ساتھی وزیر رانا تنویر کے اپنے خلاف ریمارکس کا جواب دینا نہیں چاہتے، وہ معاملے کو ختم کرنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے مناسب و اطمینان بخش جواب کے منتظر ہیں، تاہم چوہدری نثار کے سخت ردعمل سے قبل وہ ایک ہفتہ میں کئی بار ان پر تنقید کر چکے تھے، اس وقت چوہدری نثار علیل تھے، قائد حزب اختلاف کا بینہ سے وزیر داخلہ کے اخراج کے خواہشمند ہیں لیکن یہ ایسا خواب ہے جو حقیقت نہیں بن سکتا، حکومت میں چوہدری نثار کی اہم حیثیت اور ان کی وزارت کی پالیسیاں اس کا سبب ہیں۔
تازہ ترین