• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، شاہد خاقان

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم فیس واپسی سکیم کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان سکالرز کے جوش و جذبہ کی تعریف کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں وزیراعظم آفس میں سکیم سے استفادہ کرنے والے سکالروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے کام، محنت اور عزم کے ذریعے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں۔ اس موقع پر وزیراعظم ھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ایک لاکھ 49 ہزار 695 طلباء و طالبات کو ان کی فیس کی واپسی کا عمل مکمل کیا گیا ہے جن میں 6 ہزار 631 پی ایچ ڈی، 37 ہزار 663 ایم فل و ایم ایس سکالر اور ایک لاکھ 5 ہزار 401 ماسٹر پروگرام کے طلباء شامل ہیں۔ سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں کم ترقی یافتہ علاقہ جات بشمول آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے اور دیہی سندھ کے طلباء شامل ہیں۔ یہ طلباء راولپنڈی، اسلام آباد کے اعلیٰ تعلیمی اداروں بشمول قائداعظم یونیورسٹی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔
تازہ ترین