• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے ملتان خانیوال سیکشن پر حادثات کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون

ملتان(پ ر) انسپکٹر جنرل کلیم امام کی ہدایت پر بیٹ M4-15کے ڈی ایس پی حسنین عباس کی قیادت میں ملتان خانیوال سیکشن پر حادثات کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے بیٹ کمانڈر حسنین عباس نے کہا ہے کہ حادثات کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کیا جائے انہوں نے مزید کہا دانستہ غیر محتاط ڈرائیونگ کرنے والے دوسرے روڈ یوزر کے لئے بھی خطرہ کا باعث بنتے ہیں انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی موٹروے پولیس غلام جعفر نے ہدایت جاری کی ہے کہ روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل کو یقینی بنایا جا رہاہے۔
تازہ ترین