• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: کاٹن فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

ملتان: کاٹن فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

ملتان کی ایک کاٹن فیکٹری میں آگ لگ گئی ، ریسکیو نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آگ سے روئی کی گانٹھیں اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع کاٹن کی ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع پر ریسکیو کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بھجانے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

آگ کے باعث فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کی روئی اور دیگر مشینری جل گئی۔

تازہ ترین