اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بانی رکن سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان منگل کو ہونے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے ، چوہدری نثار علی خان کے حامیوں کی بڑی تعداد یہ توقع کر رہی تھی کہ میاں شہباز شریف کے پارٹی سربراہ بننے کے موقع پر چوہدری نثار علی خان اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس موقع پر ان کی نواز شریف سے ہونے والی ملاقات تعلقات کو معمول پر لانے میں مدد دے گی ۔