ماسکو (جنگ نیوز ) روسی وزارت خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ نے رواں برس فٹ بال ورلڈکپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لندن میں گذشتہ دنوں سابق روسی ڈبل ایجنٹ کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں جو کھیلوں کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید پیچیدگی کا سبب بنیں گے۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے پیر کو کہا ہے کہ یہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ماسکو چند برطانوی اہلکاروں پر حملے کا ذمہ دار ہے۔ اس کے پیش نظر اعلٰی برطانوی آفیشلز نے روس میں رواں برس فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔