• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی توہین عدالت کی درخواستوں پرسماعت آج تک ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر)سول جج ملتان محمداسحاق جاویدکی رخصت کے باعث میونسپل کارپوریشن ملتان کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈرزجاری کرنےسے روکنےاور عدالتی حکم پرعمل نہیں کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پرسماعت آج تک ملتوی کرنےکاحکم دیاہے،فاضل عدالت میں ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کےیونین چیئرمینوں جلیل خان بابر،عمران رشیدسلہری،منورعلی قریشی،اعجازججی ڈوگر،محمدعباس ارائیں،شیخ طاہرعلی،ملک عاصم کالرو،خواجہ سلیمان صدیقی،ممبران میونسپل کارپوریشن بلال خان،شوکت مسیح،سعدیہ بھٹہ،قربان فاطمہ،سبین گل،فہمیدہ چوہان،مہنازاسلم بھٹہ اورافشاں گلزارسمیت 40 چیئرمین وممبران نے درخواست توہین عدالت دائرکی تھی ۔
تازہ ترین