• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ چل بسے

معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ 76 برس کی عمر میں چل بسے۔ خاندان کے ترجمان نے اسٹیفن ہاکنگ کی موت کی تصدیق کر دی۔

اسٹیفن ہاکنگ موجودہ دور کے مایہ ناز سائنس دان تھے، انہیں آئن اسٹائن کے بعد دوسرا بڑا سائنس دان قرار دیا جاتا تھا، ان کا زیادہ تر کام بلیک ہولز اور تھیوریٹیکل کاسمولوجی کے میدان میں ہے۔

معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ چل بسے

خاندانی ذرائع کے مطابق اسٹیفن ہاکنگ 1963 میں موٹور نیورون بیماری کا شکار ہوئے۔

بیماری کے باعث وہ مکمل طور پر اپنی ویل چیئر پر مفلوج ہو کر رہ گئے تھے اور دنیا سے ان کا رابطہ صرف آنکھوں کے اشاروں سے رہتا تھا۔

بیماری کے باوجود وہ دماغی طور پر صحت مند اور بلند حوصلگی کی وجہ سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے تھے۔

وہ اپنے خیالات کو دوسروں تک پہنچانے اور اسے صفحے پر منتقل کرنے کے لیے ایک خاص کمپیوٹرکا استعمال کرتے تھے۔ ان کی یہ بیماری انہیں تحقيق کر نے سے نہیں روک سکتی۔

گزشتہ برس برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے اسٹیفن ہاکنگ کے 1966ء کے پی ایچ ڈی کا مقالہ جاری کیے جانے کے چند ہی دن میں اس نے مطالعے کا ریکارڈ توڑ دیا۔


چند روز کے دوران انہیں 20 لاکھ سے زائد مرتبہ پڑھا گیا اور 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے اسے ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔

اسٹیفن ہاکنگ کی کتاب’ 'بریف ہسٹری آف ٹائم‘ ایک شہرہ آفاق کتاب ہے جسے ایک انقلابی حیثیت حاصل ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین