اسلام آباد ( آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عمران خان والا رویہ اپنا لیا ہے مگر ان کا الزام تراشیوں کا یہ وتیرہ اب نہیں چلے گا میاں صاحب کو چھانگا مانگا کی تاریخ یاد آرہی ہے، ہمار دربار صرف جمہوریت ہے کسی دوسرے پر نہیں جھکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوریت کے لیے ہی سرکٹاتے اور پھانسی پر چڑھتے ہیں ہم کسی دربار پر نہیں جھکیں ہمارا دربار جمہوریت ہے میاں صاحب الزام تراشیوں کا یہ وتیرہ نہیں چلے گا، میاں صاحب ممیوگیٹ یاد کریں اگر تھوڑا سے اور پیچھے چلے جائیں تو میاں صاحب کو چھانگا مانگا کی تاریخ بھی یاد آجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں شیریں رحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے کیونکہ ہمارے پاس 21؍ ممبر ہیں اور تحریک انصاف کے پاس 12؍ ممبر ہیں اس لیے اپوزیشن لیڈر کا حق ہمارا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات پر میاں صاحب کے لوگ عدالت چلے گئے ثابت بھی کرنا پڑیگا کہ ہارس ٹریڈنگ کس نے کی ۔