ملتان (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں منیر احمد بودلہ نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن سمیت جس کسی بھی ادارے میں کرپشن ہو رہی ہے بلا تفریق سب کا کڑا احتساب ہونا چاہئے، ملک کافرسودہ نظام مسائل کی جڑ ہے اس کے خاتمےاور قر آن وسنت کے عادلانہ نظام کے قیام کیلئے جماعت اسلامی شروع دن سےجدوجہد کررہی ہے ،غربت، مہنگائی، بے روزگاری، بد دیانتی، کرپشن اور لوڈشیڈنگ جیسے سنگین مسائل نے عوام کادیوالیہ نکال دیا ہے حکمران پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکس لگا کرعوام کے خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،حکمرانوں نے ملکی معیشت کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، سینٹ الیکشن میں دولت کا بے دریغ استعمال کیا گیا ۔ ہارس ٹریڈنگ کےذریعے منتخب سینیٹرز کے انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے ۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدنے امریکن وزیر دفاع جم میٹس کے بیان کہ پاکستان کے رویے میں تبدیلی آئی ہے،طالبان سے مذاکرت اور پاکستانی حکومت سے بات چیت کی حمایت کرتے ہیں ۔ حکمران برابری کی سطح پرتمام ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کریں ۔