• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس شہداء کی اراضی پر قبضے کی خبر،آئی جی سندھ کا نوٹس

پولیس شہداء کی اراضی پر قبضے کی خبر،آئی جی سندھ کا نوٹس

پولیس شہداء کی اراضی پر قبضے کی روزنامہ جنگ کی خبر پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے انکوائری اور فوری پولیس اقدامات کا حکم دیا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اللہ ڈینو خواجہ نے سرجانی ٹاؤن کراچی میں شہدائے پولیس کیلئے حاصل کی گئی اراضی پر مبینہ قبضہ کے حوالے سے روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری اور پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔

پولیس شہداء کی اراضی پر قبضے کی خبر،آئی جی سندھ کا نوٹس

آئی جی پولیس نے ہدایات دیں کہ شہدائے پولیس کے لیے حاصل کی گئی اراضی کے مقام کا فوری وزٹ کیا جائے اور تمام تر قانونی اقدامات کے تناظر میں جملہ ضروری امور کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین