نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت آج بھی جاری رہے گی ، عدالت میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کا بیان دوسرے روز بھی قلمبند کیا جائےگا۔
احتساب عدالت میں گزشتہ روز کی سماعت میں نوازشریف ، مریم نوا زاور کیپٹن رٹائرڈ صفدر پیش ہوئے، پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے قطری شہزادے سے خط و کتابت کا ریکارڈ پیش کیا، جسے بطور شواہد عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔
عدالت نے جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ کو بطور شواہد عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کی مریم نواز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، واجد ضیا کے بیان پر نواز شریف کا اعتراض بھی نوٹ کیا جائے گا۔