• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیردفاع پر دو مختلف اسکینڈلز کی وجہ سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
 امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی وزیرِ جنگ پر ایک انسپکٹر جنرل کی رپورٹ اور کیریبین سمندر میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اس وقت مشکلات میں ہیں، ان کے خلاف دو الزامات سامنے آئے ہیں جن کی وجہ سے امریکا کی دونوں بڑی جماعتوں کے ارکان ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر ایک انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کہ انہوں نے خفیہ ملٹری انٹیلیجنس معلومات کو غیر مناسب انداز میں استعمال کیا ہے، ان پر دوسرا الزام یہ ہے کہ انہوں کیربین سمندر میں عام کشتیوں پر حملے کے احکامات دیے تھے، جس کی وجہ سے ان پر جنگی جرائم کا مقدمہ قائم ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کیریبن سمندر میں حالیہ امریکی مہم جوئی میں 22 مختلف حملوں میں 87 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 امریکی صدر ٹرمپ نے ان حملوں کے حوالے سے اپنی وضاحت میں کہا تھا کہ یہ حملے منشیات لے جانے والی کشتیوں پر کیے گئے اور ان سے 25 ہزار امریکی شہریوں کی جانوں کو بچالیا گیا،  تاہم ایوان میں ڈیموکریٹک کاکس کے سب بڑے اتحاد میں شامل 116 نمائندگان نے اپنی رائے میں کہا کہ ان غیر ضروری حملوں کی وجہ سے ہمارے محافظوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا جو ایک لاپرواہی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید