• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس کی اکثریت ہوگی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اسی کا ہو گا، خورشید شاہ

جس کی اکثریت ہوگی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اسی کا ہو گا، خورشید شاہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے تحریک انصاف سے سیاسی اتحاد کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کریں گے۔نگران حکومت کی تشکیل کے لئے مشاورت کا عمل ابھی جاری ہے اور اس وقت تک کوئی نام سامنے نہیں آیا‘ جوتا بازی کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں‘ سینیٹ میں جس کو اکثریت حاصل ہوگی لیڈر آف اپوزیشن وہی بنائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خورشید شاہ کا کہناتھاکہ سینیٹ میںقائد حزب اختلاف کے معاملے پر کوئی جھگڑا نہیں ہے اور نہ ہم جھگڑا چاہتے ہیں‘ہمارے پاس 21ارکان ہیں ‘اتحادیوں کو ملا کر ہمیں اکثریت حاصل ہے۔

تازہ ترین