• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کا اجلاس آج ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو لاہور کے پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سید فیصل حیات کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان میں فٹ بال کی بحالی اور فیفا کی جانب سے پاکستان فٹ بال پر عائد معطلی ختم ہونے اور قومی فٹ بال کی سرگرمیوں کے بارے میں آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں غور و خوص ہوگا۔ اجلاس کے بعد پی ایف ایف کے سربراہ فیصل صالح حیات میڈیا کانفرنس میںرواں سال ہونے والے قومی ایونٹس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
تازہ ترین