جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں جمہوریت کو شکست ہوئی اور مفاد پرست قوتیں کامیاب ہوئیں۔
جامع قاسم العلوم ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یہی حالات رہے تو عوام کا جمہوریت پر سے اعتبار ختم ہوجائے گا ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ چارٹر آف ڈیمو کریسی پر عمل کریں،ایم ایم اے کا اتحاد برقرار ہے اور اس میں اختلافات کی خبریں غلط ہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ وہ اور ان کی جماعت متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے گی ۔
فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ جوتے اور سیاہی پھینکنا سیاسی بد اخلاقی ہے، ایسی حرکتیں گراوٹ کی نشانی ہیں، اگر ایسا ہی چلتا رہا تو کوئی لیڈر محفوظ نہیں رہے گا، یہ کلچر کہاں سے آیا سوچنے کی بات ہے۔