• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی کارروائیاں،36انسانی اسمگلرز گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائیاں،36انسانی اسمگلرز گرفتار

ایف آئی اے فیصل آباد کی انسانی اسمگلرز اور مطلوب ملزموں کے خلاف کاروائیاں،3خواتین سمیت 36انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کےمطابق انسانی اسمگلروں میں 14 اشتہاری ملزم بھی شامل ہیں،ملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمتوں کے سہانے خواب دکھاکرلوٹ رہے تھے۔

ایف آئی اے نےایک ملزم عبدالحق سے جعلی دستاویزات بھی برآمد کیںجبکہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہواکہ ملزمان دلشاداحمد پچاس جبکہ ملک عرفان85لاکھ روپے کافراڈ کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ہونے والی خواتین ملزموں میں کرن سعید،سائرہ بانو اور عائشہ سرورشامل ہیں۔

تازہ ترین