• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جابروں سےآزادی کا وقت آگیا، مولانا فضل الرحمان

جابروں سےآزادی کا وقت آگیا، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جابروں سےآزادی حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے، ظلم و جبر کی رات کتنی ہی طویل ہو صبح ضرور ہوتی ہے۔

مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں نظام مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ آج لوگ امریکاکوطاقتورسمجھ رہےہیں،ہمیں امریکاکی طاقت کا رعب مت دکھاؤ،ہم ان کےوارث ہیں جنہوں نے انگریزکو چیلنج کیاتھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج امریکا دندنارہاہے،ہمیں ایسےاحکامات دیتاہےجیسے ہم اس کےغلام ہوں،ہم آج بھی بھکاری ہیں،امریکاہمیں چندسکوں کےعوض طعنےدیتاہے،یہ پاکستان کو طاقتور بنانے کا راستہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب اور مزدور پر سرمایہ دار جبر کرتے ہیں ، ہم نے کیا حاصل کیا ہے ؟ ایک دوسرے کیخلاف محاذکھڑاکرتےہیں،ایک دوسرےکوبراکہتےہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں عجیب مقابلے ہوتے ہیں ، ایک احتساب کا چاچا ماما بنتا ہےدوسرےکو کرپشن کا چاچا ماماکہتےہیں ، زرداری صاحب کہہ رہےہیں میں نےچکر چلایااورعمران خان کوپھنسایا، عمران خان کہتا ہے میں نے زرداری کو گند میں نہلایا ۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کون ہیں جو ہمارے حق حکمرانی کو چیلنج کرتے ہیں، کس کی ڈگڈگی پربندروں کی طرح ناچتےہیں،ان سیاستدانوں کوملک سےنکالناہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے کہتے ہیں ہم تو مدارس کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں ، ہم تو پہلے ہی قومی دھارے میں ہیں، آپ آئیں اور اس میں شامل ہوجائیں ، مدارس کو یونہی نہیں چھیڑا جارہا،کہتے ہیں ہم مدارس کےخیرخواہ ہیں۔

تازہ ترین