• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران زرداری بھائی بھائی، ایک سکے کے دو رخ ہیں، نواز شریف

عمران زرداری بھائی بھائی، ایک سکے کے دو رخ ہیں، نواز شریف

سانگلہ ہل(صباح نیوز،این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کےقائد،سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ زرداری اور عمران بھائی بھائی ہیں، دونوں اندر سے ملے ہوئے ہیں، عوام کو دھوکا دے رہے ہیں، مہرے کبھی عوام سے مخلص نہیں ہوتے، ایک دوسرے کو چور کہنے والوں نے ہمارے خوف سے ہاتھ ملا لیا، عوام نےمجھےنکالنےکافیصلہ قبول نہیں کیا ، ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا پیپلزپارٹی کا امیدوار تھا پی ٹی آئی کے ممبروں نے لائن بنا کر تیر کے نشان پر ووٹ ڈالا،عمران خان کو بلا کر پوچھوتیر کے نشان پر ووٹ دیا یا نہیں۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دل چاہتا ہے کہ نوازشریف کے نام سے پہلے وزیراعظم لگے، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا جہاز لودھراں الیکشن میں غرق ہوگیا۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور زرداری اندر سے ملے ہوئے ہیں، دونوں کا نظریہ ایک ہے، جو ووٹ عمران کو دو گے وہ زرداری اور جو زرداری کو دو گے عمران کو جائیگا، نوازشریف کو سزا پہلے مقدمے بعد میں چل رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو سانگلہ ہل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نوازشریف نے کہا کہ سانگلہ ہل والوں نے بھی نوازشریف کے بیانیے کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ سانگلہ والوں سے سوئی گیس کا وعدہ پورا کردیا، موٹروے بھی بن رہا ہے ۔ بچیوں کے کالج بن رہے ہیں اور آئندہ یہاں یونیورسٹی بھی بنے گی۔ ہم توکام کرنے والے لوگ ہیں کام کرکے دکھایا۔ اندھیروں کوبھگایاہےبجلی لے کر آئے ہیں۔ موٹرویز بنائی ہیں سی پیک بنایا ہے۔ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے کر گئے ہیں۔ بتائو پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے کوئی ایسا کام کیا ہے وہ نیا پاکستان بناتے بناتے پرانے پاکستان کی طرف چلے گئے ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ ہم نے گلشن کے تحفظ کی بار بار قسم کھائی ہے۔ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا ہے۔ دل سے بتائو آپ کو یہ فیصلہ منظور ہے یہ نوازشریف پر پہلا کیس ہے جس میں کوئی کرپشن او رکک بیک کمیشن نہیں ہے ۔ کوئی کرپشن این آئی سی ایل ای او بی آئی کا کیس نہیں ہے۔ کوئی رینٹل پاور، کوئی کوٹیکناکاکیس نہیں ہے، کوئی حج اسکینڈل نہیں، صرف یہ ہے کہ اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔ دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوا ،میں آپ کے ساتھ چلوں گاکیا آپ بھی میرے ساتھ چلیں گے۔اس دور ان ایک واری فیر، شیر کا نعرہ لگایا تونوازشریف نے کہاکہ ایک واری فیرنہیں، فیر فیر فیر، بار بار شیر آئیگا ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کےصاحبزادے حمزہ شہباز اور نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جلسے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ الیکشن کے قریب سازشی لہروں کے چہروں سے نقاب الٹتے جا رہے ہیں لاڈلے اور چہیتے عوام کے ووٹ کا سودا کرتے ہیں اور خریدتے ہیں۔ عمران خان اور زرداری اندر سے ملے ہوئے ہیں، ایک دوسرے کے اتحادی ہیں۔ اپنے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں کہ کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دینے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا سازش کر کے چور دروازہ سے کوئی وزیراعظم نہیں بنتا۔ نواز شریف بننے کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔نوازشریف کو اپنے والد کی قبر میں نہ اتارنے دیاگیا۔نواز شریف کو دھماکے نہ کرنے کی صورت میں اربوں کی پیشکش ہوئی مگر انہوں نے یہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ مجھے ملک سے عزیز اور کوئی چیز نہیں ہے۔ اگر بھارت پانچ دھماکے کرے گاتو میں چھ دھماکے کروں گا۔ عمران خان کبھی دھاندلی اورکبھی کنٹینر کبھی سازشیں کرتے ہو اور کبھی جہانگیر ترین کے جہاز میں چھپتے ہو۔جہانگیر ترین کا جہاز لودھراں کے الیکشن میں غرق ہو گیا ہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپوں کو پہچان لیا ہے۔ سینیٹ الیکشن میں جو منڈیاں اور بولیاں لگیں، اس تماشے کو آپ لوگوں نے دیکھا۔ سانگلہ ہل کے بہنوں بھائیوں آپ کے جذبے اور نواز شریف سے محبت اور نواز شریف کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کے سامنے ڈٹ جانے کو سلام ہے ، حال ہی سینیٹ کے الیکشن میں جو تماشا لگا وہ آپ سب نے دیکھا جس طرح ووٹ خریدے گئے ووٹ کی توہین ہے ۔شخصیات کی توہین کا نوٹس لیا جاتا ہے مگر عوامی توہین کا نوٹس نہیں لیا گیا،سابق وزیراعظم کو سزا پہلے ملی، مقدمےبعدمیں چل رہےہیں۔نواز شریف کو ہرانے کی کوشش ہوئی۔یہ نواز شریف کی ہارنہیں جیت ہوئی ہے۔نواز شریف کی بڑی فتح ہے سازشی مہروں نےنواز شریف کے حق میں عوام کافیصلہ آسان بنا دیا ہے۔نوازشریف کو سزا اس الزام پر دی گئی جو درخواست گزارنے لگایا ہی نہیں۔ نواز شریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت ہو سکی اور نہ ہو سکے گی بھائیوں اور بہنوں سازشیوں اور کٹھ پتلیوں کو ووٹ نہ دینے کا وعدہ کرو۔

تازہ ترین