• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اب الطاف حسین پارٹ2بن گئے، عائشہ گلا لئی

بھکر (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف ( گ ) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان اب الطاف حسین پارٹ ٹو بن چکے ہیں جنہیں نہ عورت کی تمیز ہے اور نہ مرد کی، بہاولپور میں مجھ پر عمران خان کی ایما پر حملہ کیا گیا تھا۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ نواز شریف کو سمجھنا چاہیے کہ عدلیہ اور فوج ادارے ہیں نا کہ اشخاص جن سے ٹکرایا جائے نواز شریف اس وقت دیوار سے سر ٹکرا رہے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات میں پی پی پی کو ووٹ اس لیئے دیا کہ وہ اداروں کے خلاف نہیں بولے یہاں عدالتوں کو گالیاں دی جارہی ہیں مگر عدالتیں غریب عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبے بنے چاہیں اس میں سرائیکی صوبہ کے حق میں ہوں اور ان کے ساتھ کھڑی ہوں، ۔
تازہ ترین