• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان جلد ٹوٹ جائےگی، خورشید شاہ

ایم کیو ایم پاکستان جلد ٹوٹ جائےگی، خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سندھ کے دورے کرنے کا جی بھر کر شوق پورا کریں، سیاستدان اُسے مانتے ہیں جو عملی کام کرے انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان جلد ٹوٹ جائےگی۔

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان باتیں بڑی بڑی کرتے ہیں،لیکن سندھ کے عوام  عمران خان کو ووٹ نہیں دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں سربراہ بننے پر اختلافات ہیں ایسے میں ایم کیو ایم پاکستان جلد ٹوٹ جائےگی۔

خورشید شاہ نےمطالبہ کرتےہوئےکہا کہ نیب لوگوں کی پگڑی اتارنےکا کام بند کرے،کرپشن شکایات کی پہلےتحقیقات کرے اوربعد میں میڈیا کو نام بھیجے۔

تازہ ترین