• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موہن باگوت کا بیان انکی فسطائی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے،کشمیر سالویشن موومنٹ

کراچی( جاوید رشید) جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ نے ار ایس ایس کے سربراہ موہن باگوت کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح سے انہوں نے کھلے عام کشمیری عوام اور مزاحمتی قیادت کو ڈرانے و دھمکانے کی دانستہ کوشش کی وہ انتہائی غیر جمہوری، غیر قانونی اور قابل مذمت ہے، سالویشن موومنٹ کا کہنا تھا کہ بار بار ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے سیاسی قائدین اور کشمیری عوام کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جو ان کی فسطائی ذہنیت اور دیوالیہ پن کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کی جاری تحریک مزاحمت سے مکمل یکجہتی و وابستگی اور استقامت کی وجہ سے ہندو انتہا پسند بوکھلاہٹ کے شکار ہوئے ہیں جو ان کے بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کے مطابق ایک متنازع خطہ ہے ادھر جموں کشمیر قومی محاذِ آزادی کے سینئر رُکن اعظم انقلابی نے کہا ہے کہ یہ خبر خوش آئند ہے کہ پاکستان، چین اور امریکہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کے اُس مفاہمت پلان کی تائید و حمایت کرتے ہیں جس کے تحت افغان طالبان مجاہدین کے ساتھ تعمیری مذاکرات کا سلسلہ شروع کر کے افغانستان کی وحدت، آزادی اور امن واستحکام کی راہیں تلاش کی جائیں گی۔
تازہ ترین