ملتان،کرم پور ( سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) تحریک انصاف کےزیراہتمام مریم نواز کی تقریرکیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،، پی ٹی آئی رہنمانواب عتیق خاکوانی نےریلی کی قیادت کی،ریلی میں مہر عبدالعزیز ،صفدر محمود، افتخار الحسن بھٹی، ڈاکٹر اعجازانجم ،بابر ہانس، شرافت جٹ، رمضان جونا،حافظ طالب ،ناصر ملیزئی ودیگر کارکنا ن نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دریں اثناسنی تحریک کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریر نےاربوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے ، اس موقع پر مرزا ارشد القادری، مفتی ثمر عباس و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔