• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسٹیفن ہاکنگ کو نیوٹن کی قبر کے قریب دفنایا جائے گا

اسٹیفن ہاکنگ کو نیوٹن کی قبر کے قریب دفنایا جائے گا

اسٹیفن ہاکنگ کوویسٹ منسٹرایبےمیں سپردخاک کیاجائےگااور انہیں نیوٹن اورچارلس ڈارون کی قبرکےقریب دفنایاجائے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات 31 مارچ کوکیمبرج یونیورسٹی کےگریٹ سینٹ میری چرچ میں اداکی جائیں گی۔اسٹیفن ہاکنگ ہاکنگ 14 مارچ کو انتقال کرگئےتھے۔

اسٹیفن ہاکنگ کو غیر معمولی ذہانت کی بدولت آج آئن اسٹائن کی طرح سائنسدان قرار دیا جارہا ہے۔ اس عظیم سائنسدان نے کائنات میں ایک ایسا ’بلیک ہول ‘ دریافت کیا تھاجس سے روزانہ نئے سیارے جنم لیتے ہیں، اس بلیک ہول سے ایسی شعاعیں خارج ہوتی ہیں جو کائنات میں بڑی تبدیلیوں کا سبب بھی ہیں۔ ان شعاعوں کو اسٹیفن ہاکنگ کے نام کی مناسبت سے ’ہاکنگ ریڈی ایشن ‘ کہا جاتا ہے۔

ہاکنگ فزکس اور ریاضی میں چیمپئن تھے۔بڑے سائنسدان ان کے سائنسی کارناموں پر حیرت زدہ ہیں۔ عظیم کام اور عظیم نام اسٹیفن کی زندگی کا ایک نمایاں پہلو تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین