• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی الوداعی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات ،سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیرداخلہ نے اپنے عرصہ تعیناتی میں پاک برطانیہ تعلقات کومزید وسعت دینے اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا۔چوہدری نثار نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی آئندہ زندگی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے دورِسفارتکاری میں مکمل تعاون فراہم کرنے پر حکومتِ پاکستان اور وزیرِ داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین