اسلام آباد(صباح نیوز) اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے رائو انوار کی گرفتاری سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا رائو انوار ضمانت کے لیے گئے تھے، سپریم کورٹ ڈائریکٹ سزا نہیں دے سکتی، ان کی گرفتاری سے اصل ملزمان کا سراغ مل جائے گا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفاقی کابینہ نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ نہیں دے گی۔ پرویز مشرف کی واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا مشرف جب پاکستان آئیں گے تو اس وقت بات کریں گے۔