• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈائٹنگ کے ناشتہ کونسا بہتر ؟

خوبصورتی کا دشمن ’’موٹاپا،، ایک ایسا المیہ ہے جو انسان کی شخصیت کو گرہن لگادیتاہے آپ چاہے کتنے بھی خوبصورت کیوں نہ ہوں لیکن اگر موٹاپے کا شکار ہیں تو یہ موٹاپا آپ کی شخصیت کو گہنا سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں خواتین ہوں یا مرد حضرات سلم و فٹ رہنے کے لئےجتن کرتے نظر آتے ہیں جن میں سرفہرست ڈائٹنگ ہے۔

ڈائٹنگ کے نام پر کوئی لنچ چھوڑتاہے تو کوئی ڈنریا پھر اکثرو بیشتر افرادڈائٹنگ کے نام پر ناشتا کرنا ترک کردیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس عمل کے ذریعے وہ اپناوزن کم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے تاہم ایسے لوگ نہیں جانتے ہیں کہ یہ عمل قطعا درست فعل نہیں دوسری جانب ایسے بھی لوگ ہیں جن کا ماننا ہے کہ ناشتہ کے بعدسستی طاری ہو جاتی ہے ۔

لہٰذا وہ اپنے اس خیال کو درست ثابت کرنے کے لئے صبح صرف چائے کا ایک کپ پی لیتے ہیںجو کہ ایک خطرناک غلطی ہے۔ماہرین کے مطابق ناشتہ انسانی زندگی کا ایک اہم جز ہےا س کے بغیردن کاآغازکرنا بالکل ایساہی ہے،جیسے گاڑی کوچلانے کے لیے پٹرول یاگیس کے بجائے دھکالگانا۔

اسی لئے ڈائٹنگ پر ہونے کے باوجودناشتہ کبھی ترک نہ کریںچونکہ کسی بھی انسان کے دن کی شروعات ناشتہ سے ہوتی ہے اس لئے ناشتہ دن کی بہترین غذا ہونی چاہئے ۔ایک صحت مند ناشتہ پورے دن کے امور انجام دینے کے لئے انرجی فراہم کرتا ہے اور اگر آپ کنفیوژ ہیں کہ دوران ڈائٹنگ ایک صحت مند اور کم کیلوریز والا ناشتہ کیسا ہونا چاہئیے جو ایک طرف آپ کو چاق و چوبند رکھے تو دوسری طرف آپ کے وزن میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہو تو ایسے ناشتے سے متعلق معلومات ہم آپ کوآج کے مضمون میں فراہم کریں گے ۔

دوران ڈائٹنگ ناشتے سے متعلق طبی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ایک صحت مند ناشتہ میں فائبر ، کاربو ہائڈریٹس ،پروٹین اور کچھ ضروری چکنائی موجود ہونی چاہئے۔آئیے بات کرتے ہیںآج ان غذاؤںکی جو دوران ڈائٹنگ ناشتے میں آپ کو ضرور لینی چاہئیں۔

رس بھری یا اسٹرابیری

٭ایک کپ رس بھری میں 8گرام فائبر موجود ہوتا ہےساتھ ہی وٹامن سی اور اس میں موجودفائبر اور فولک ایسڈانسان کے دن بھر کی ضروریات پورا کرنے کے لئے توانائی فراہم کرتا ہے۔جرنل آف نیوٹریشن کی حالیہ تحقیق کے مطابق زیادہ فائبر والی غذاؤں کا استعمال وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

٭رس بھری کی طرح اسٹرابیریز بھی دوران ڈائٹنگ ناشتے کے لئے ایک بھرپورصحت مند غذا ہےاس میں موجود بڑی تعداد کے اینٹی اوکسیڈینٹس وزن میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

توانائی، طاقت اور صحت کا خزانہ لیے ہوئے ان چھوٹے سے پھلوں کو آپ اپنے ناشتے کا حصہ بآسانی بناسکتے ہیںجو کئی بیماریوں سے دور رکھنے کے علاوہ جلد اور بالوں کی نشوونما کے لیے بھی بہترین ثابت ہونگے ۔

دلیہ

٭دلیہ کیلوریز کی کم مقداراور فائبر سے بھرپور ہونے کی بناءپر ڈائٹنگ کرنے والےافراد کے لئے سہل ترین ناشتا ہے ۔خواتین ہوں یا مرد حضرات اسے دودھ ،پھلوں یا سبزیوںکے ساتھ ملا کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق سیریل یا دلیہ ناشتہ کے لئے چکنائی میں کم اور نشاستہ سے بھر پور ہوتے ہیں ۔

صبح سویرے توانا ئی کا اچھا ذریعہ ہوتے ہیں ۔اچھے دلیہ کے لئے فورٹی فائڈ ود ایکسٹرا منرلز کا انتخاب کرنا چاہئے۔جس میں موجود آئرن خون صاف کرتا ہے اور وٹامن بی میٹا بو لزم کے لئے ضروری ہے اس کے کوئی منفی اثرات بھی نہیں۔

دہی،سیب اور جوس

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیکل میں شائع کردہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دہی کا شمار ان پانچ سرفہرست غذاؤں میں ہوتا ہےجو وزن میں کمی کا باعث بنتی ہیں ۔

طبی ماہرین کے مطابق دہی پروٹین اور کیلشیم کا سب سے بڑا ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہےبالائی اترے دودھ کے دہی میںکم کیلوریز کےساتھ ساتھ چکنائی کی مقداربھی کم پائی جاتی ہے اور اگر دہی ،سیب یا کسی جوس کا استعمال ایک ساتھ کیا جائے تو فائبر چڑچڑ اہٹ اور بے چینی کو بھی کم کرتا ہے۔

پی نٹ بٹر یا المنڈ بٹر

پی نٹ بٹر کا شمار بھی ان پانچ غذاؤں میں ہوتاہےجو وزن میں کمی لانے کے لئے سر فہرست تسلیم کی جاتی ہیںمونگ پھلی یا اس سے بنایا گیا مکھن جسم میں موجود فالتو کیلوریز کو استعمال کرلیتا ہےاور موٹاپے کو کم کرنے میں بےپناہ مفید ہے۔

اسی طرح المنڈ بٹر کو ناشتے میں انڈے کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بادام سے تیار کردہ مکھن سینڈوچ بنا نے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ 

یہ ان لوگوں کے لیے بھی بہترین ہے، جنہیں انڈوں اور پی نٹ بٹر سے الرجی ہو۔ صبح کے وقت بادام کھانے سے حافظہ تیز ہوتا ہے اور یہ دن بھر آپ کو چست وتوانا بھی رکھتا ہے۔انٹرنیشنل ڈاکٹر ایریکا گیوینازو کے مطابق غذائیت کے اعتبار سے اس میں اتنی ہی غذائیت ہے جتنی مونگ پھلی کے مکھن (پینٹ بٹر) میں ہوتی ہے۔

صرف آدھا گریپ فروٹ

موٹاپے کا شکار افراد کے لئےگریپ فروٹ ایک بہترین ناشتہ ہے۔قدرت کےعطا کردہ اس فروٹ میں چربی پگھلانے والےتمام اجزاء شامل ہوتے ہیں یہ خون میں شکر کی تعداد کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتے ہیں ۔ناشتے میں اگر آدھا گریپ فروٹ کھا لیا جائے تو وزن میں نمایاں کمی واقع ہونے لگتی ہے۔ اس لیے یہ ان افراد کے لیے بہتر ہے، جو موٹاپے کا شکار ہیں اور اپنے بڑھتے ہوئے وزن پر قابو پانا چاہتے ہیں۔

انڈہ

انڈوں کا استعمال متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے۔یہ ایک صحت بخش شے ہے، جس میں ڈائٹری کولیسٹرول، پروٹین اور وٹامن ڈی کے ساتھ ساتھ کیلشئیم کی بھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ اور ان میں جسمانی وزن میں کمی لانا بھی شامل ہے۔ طبی تحقیق کے مطابق ناشتے میں انڈوں کا استعمال اگلے 36 گھنٹوں میں کم کیلوریز کو جسم کا حصہ بنانے جبکہ وزن اور جسمانی چربی میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ دن بھر لینے والی غذاؤں میں زیادہ کیلوریز نہیں لے رہے تو انڈے بہترین غذا کے طور پر ناشتے میں استعمال کئے جاسکتے ہیں۔عام طور پر درمیانے سائز کے انڈے کی زردی میں تقریباً 200 ملی گرام کولیسٹرول ہوتا ہے۔ 

اس لئے اگر روزانہ ایک انڈہ کھانے کاشوق ہو تو اس سے زائد مقدار میں کولیسٹرول فری غذاؤں خاص طور پرسبزیوں کا استعمال بھی بہت ضروری ہے۔ علاوہ ازیں بہتر یہ ہے کہ زردی کی بجائے انڈے کی سفیدی ہی استعمال کی جائے۔ کولیسٹرول سے مزید محفوظ رہنے کے لئے اُبلا ہوا انڈہ کھانا زیادہ بہتر ہے۔

سبزی کا رول

گندم کی روٹی بنا کر اس میں انڈے کا خاگینہ, ابلے ہوئے پالک کے پتے, بند گوبھی، شملہ مرچ، نمک ،کالی مرچ اور کو ٹیج چیز مناسب طور پر بھر دیں اس رول کے ذریعے 345کیلوریز جس میں 36گرام کاربو ہائڈریٹس 10گرام فائبر گرام پروٹین شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ایک گلاس دودھ یا ایک مٹھی خشک میوہ ایک مکمل ناشتہ ہے۔

تازہ ترین