• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی کے بعد غزہ میں امدادی سامان کے ٹرک داخل ہونا شروع


جنگ بندی کے بعد غزہ میں امدادی سامان کے ٹرک داخل ہونا شروع ہوگئے۔

اقوام متحدہ ایجنسی ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ مصر کی کرم ابوسالم کراسنگ سے جنوب اور اسرائیل کی زیکیم کراسنگ سے شمالی غزہ میں امدادی سامان کے ٹرک داخل ہو رہے ہیں۔ ان گاڑیوں میں آٹا اور تیار کھانوں کے پارسل شامل ہیں۔

معاہدے کے تحت جنگ بندی کے دوران روزانہ 600 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوں گے۔

دوسری جانب پوپ فرانسس نے غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم  کرتے ہوئے جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فلسطینی سیاسی حکام کے دو ریاستی حل تک پہنچنے کی امید بھی ظاہر کردی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی مزید لڑائی نہ ہونے، انسانی امداد کی غزہ تک رسائی اور تمام یرغمالی رہا ہونے کی امید کا اظہار کیا۔

ایرانی فوج کے کمانڈر حسین سلامی نے کہا کہ اسرائیل معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو یہ تاریخی فتح ہوگی۔

یاد رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے مسلط اسرائیلی جنگ سے 47 ہزار فلسطینی شہید، ایک لاکھ 10 ہزار زخمی اور ہزاروں افراد لاپتہ ہوئے۔ غزہ کی بستیاں ملیا میٹ ہوگئیں۔ گھر، تعلیمی ادارے، اسپتال کھنڈر بن گئے۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران، حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کو بیروت اور یحییٰ سنوار کو غزہ میں شہید کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید