پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان نے گزشتہ روز کا اپنا وعدہ پورا کردیا۔
ساجد خان نے ملتان ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کی اور اس دوران کیا ہوا اپنا وعدہ تیسرے دن پورا کردیا۔
آف اسپنر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں اگر میں نے 5 کھلاڑی آؤٹ کیے تو وہ اپنے جشن منانے کا انداز محمد رضوان اور بابراعظم سے بھی کروائیں گے۔
ساجد خان نے اپنا وعدہ آج پورا کر کے دکھایا جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
پاکستانی آف اسپنر نے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں اپنے نام کیں، پہلی اننگز میں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا تھا۔