• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز دور زرداری دور سے بھی برا ہے، عمران خان

نواز دور زرداری دور سے بھی برا ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف کے دور کو زرداری دور سے بھی برا قرار دیا ہے۔

عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی نااہلی اورکرپشن کی وجہ سے عوام پربوجھ بڑھ رہا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے ایک بار پھر عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لمحہ فکر ہے کہ وزیر خارجہ کا کیس لگا ہوا ہےجو سیکورٹی رسک ہے جو باہر کی کمپنی سے پیسے کما رہا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ اُس کا کیس نہیں سنتا۔

عمران کان نے کہا کہ مہینے مہینے کی تاریخ دیتے ہیں پھر بینچ توڑ دیتے ہیں، یہ کون سا انصاف ہے۔


تازہ ترین