• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی کوئی طاقت ہمیں غلام نہیں بناسکتی، مولانا فضل الرحمان

دنیا کی کوئی طاقت ہمیں غلام نہیں بناسکتی، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں غلام نہیں بناسکتی، وقت کے آمر نے پاکستان کے وقار کو غیروں کے ہاتھ بیچا ، پاکستان کو امریکی جنگ کا حصہ بناکر دلدل کی طرف دھکیلا گیا، چین پر ٹیکس سےامریکا مزیدمضبوط اور امریکی مزیدامیرہوجائیں گے۔

مزار قائد کے قریب باغ جناح میں اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان میں مسلح جدوجہد کے حامی نہیں ، ہم نے مسلح جدوجہد کا انکار کرکے آئین ،قانونی طور پر پرامن جدوجہد کا راستہ اپنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہی تحریک پر تمام مکتبہ فکر لاہور میں اکٹھے ہوئے اور بیانیہ جاری کیا، بیانیے میں آئین اور ریاست کے ساتھ وفاداری کا حلف تھا، ہم نے ہمیشہ ملک میں ہم آہنگی کی بات کی ہے ، علاقائی نفرتوں کو ختم کرنے کی بات ہمارے علما نے کی ہے ،ہم کراچی میں رہنے والے تمام زبانیں بولنے والوں کو ایک برادری سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 1973کے آئین کے مطابق جدوجہد کیلئے جمہوری راستوں کا قائل ہوں، میرے مدرسے، پگڑی اور داڑھی کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے۔

باغ جناح میں ہونے والی اسلام زندہ باد کانفرنس میں سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان، جنرل سیکریٹری عبدالغفور حیدری، اکرم درانی، قاری عثمان اور جماعت اسلامی کے نائب امیر اسداللہ بھٹواوردیگر نے شرکت کی۔

کانفرنس میں بنگالی پاکستانیوں کو شناختی کارڈ بنانے میں درپیش مشکلات ختم کرنے ، شہر کے بلدیاتی مسائل حل کرنے، تعلیمی اداروں کو بنیادی سہولیات فراہم اور معیار تعلیم بہتر کرنے کی قرار دادیں منظور کی گئیں جبکہ شرکاء نے خالد محمود سومرو کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

تازہ ترین