• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں،افواج،عدلیہ کو ملکرقوم کا ہاتھ تھامنا چاہئے،حمزہ شہباز

لاہور (پ ر)  ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں، افواج پاکستان، عدلیہ اور سب کو مل کر پاکستانی قوم کا ہاتھ تھامنا چاہئے اور ملک کو آگے کی طرف لے کر جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے اب کسی کی نہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی باری آنی چاہئے۔ آئندہ کے حکمرانوں کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے اور انہیں یہ فیصلہ کرنے کے لئے عام انتخابات کا بروقت ہونا ضروری ہے۔ حمزہ شہباز نے ان خیالات کا اظہار ایکسپو سنٹر میں پنجاب بورڈ آف ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن، ترکی سے ایتلا میرے لاکے اور برطانیہ، سوئٹزر لینڈ، کوریا، ترکی اور چین کے سرمایہ کاروں کے علاوہ صوبائی وزراء رانا مشہود اور ذکیہ شاہنواز بھی شریک تھیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک میں جاری ترقی کا سفر ختم نہیں ہوگا اب سیاستدان صرف وعدوں پر عوام کو ٹرخا نہیں سکتے۔ ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بالخصوص پنجاب میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ’’بزنس فرینڈلی ماحول‘‘ بن چکا ہے، دنیا بھر سے سرمایہ کار آ رہے ہیں۔
تازہ ترین