• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میری عمر بڑھ گئی‘‘ قائد اعظم محمد علی جناحؒ

دلچسپ اور قابل غور بات یہ ہے کہ گورنر جنرل لارڈ کنکتھگو نے وزیر امور ہند کو 16اپریل 1940کو لکھا تھا کہ ’’میں خود کریک کے نقطہ نظر سے متفق ہوں کہ لاہور اجلاس نے جناح کی شہرت میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے اور اسکی مسلمانوں کے کل ہند ترجمان کی حیثیت کو مضبوط کر دیا ہے۔‘‘ قرارداد لاہور سے متعلق سٹوارٹ نے ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ ’’اگرچہ تقسیم ہند کا نظریہ گو غیر معقول اور ناقابل قبول ہے تاہم یہ نظریہ مسلمانوں کی ایک بہت بڑی تعداد کے دماغوں کو نشہ چڑھا دے گا اور شاید اس روز افزوں نشے کو اتارنا بہت زیادہ مشکل ہوگا۔‘‘لارڈ کنکتھگو نے سٹوارٹ کی اس رپورٹ سے بھی اتفاق کیا تھا ۔ اس اجلاس کی اہمیت کا اندازہ خود قائد اعظم کے ان الفاظ سے لگایا جا سکتا ہے کہ ’’اس اجلاس کی کامیابی سے میں اپنے اندر وہ طاقت اور قوت و جوش محسوس کر رہا ہوں کہ گویا میری عمر دس برس بڑھ گئی ہو۔‘‘

تازہ ترین