امریکا کے نجی دورے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک مرتبہ پھر عام آدمی کی طرح چیکنگ کرائی ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر نظر آ رہی ہے، اس وڈیو میں وہ امریکی ایئرپورٹ پر کیژول کپڑوں میں ملبوس نظر آ رہے ہیں، انھوں نے ہوائی اڈے پر کوئی سفارتی استثنیٰ طلب نہیں کیا۔
ہوائی اڈوں پر لوہے کی بکل کی وجہ سے بیلٹ اتارنا ہوتی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس وڈیو میں اپنی بیلٹ پہنتے نظر آرہے ہیں، اس کے بعد وہ اسی ایئرپورٹ پر اپنا سامان خود کھینچتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
اس سے پہلے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے بھی ان کی ایک وڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ کسی کی مدد کے بغیر خود اپنا سامان کھینچے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
وزیراعظم بننے کے بعد ستائیس دسمبر کو ان کی انسٹھ ویں سالگرہ کا دن آیا تو انھوں نے اسے بھی انتہائی سادگی سے منایا۔
ان کی ایک اور تصویر بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ چائے کے ساتھ تندور کی روٹیاں تناول کر رہے ہیں۔