• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور چین کے صدور کی ملاقات چند گھنٹے بعد ہوگی

امریکا اور چین کے صدور کی جنوبی کوریا میں ملاقات اب سے چند گھنٹے بعد ہوگی، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے ساتھ بہترین ملاقات ہوئی، جنوبی کوریا نے امریکا کو 350 ارب ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ 

جنوبی کوریا نے امریکی ٹیرف کم کرنے کے بدلے ادائیگی پر اتفاق کیا، جنوبی کوریا امریکی تیل اور گیس بھی بڑی مقدار میں خریدے گا۔

امریکی صدر نے جنوبی کوریا کو جوہری آبدوز بنانے کی منظوری بھی دی اور کہا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کا فوجی اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید