اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) مرکزی گیس پائپ لائن خطرناک دباؤ سے دوچار، ملک گیر توانائی بحران کا خدشہ، بجلی گھروں کی گیس کھپت میں کمی سے لائن پیک 5.177بی سی ایف تک پہنچ گیا، پائپ لائن پھٹنے کا خطرہ، ماہرین کا انتباہ کیا ہے کہ اگر دباؤ اسی طرح برقرار رہا تو گیس سپلائی رکنے سے صنعت، بجلی اور گھریلو نظام مفلوج ہو سکتا ہے۔تقریباً دو ماہ کے استحکام کے بعد ملک کا قومی گیس ٹرانسمیشن نظام ایک بار پھر نازک صورتحال سے دوچار ہو گیا ہے، کیونکہ مرکزی پائپ لائن میں دباؤ خطرناک حد 5 ارب مکعب فٹ (بی سی ایف) سے تجاوز کر گیا ہے، جس سے ممکنہ دھماکے یا شگاف کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جو ملک گیر اقتصادی سرگرمیوں کو متاثر کر سکتا ہے۔