• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں ڈینگی کے 160 مریض زیرِ علاج

محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں ڈینگی کے 160 مریض زیرِ علاج ہیں، ایک روز میں ڈینگی کے 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

محکمۂ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ کراچی میں ڈینگی کے 11 نئے مریض داخل ہوئے ہیں جس کے بعد ڈینگی کے زیرِ علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 40 ہو گئی۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں ڈینگی کے 73 مریض زیرِ علاج ہیں، 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں ڈینگی کے 47 مریض زیرِ علاج ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے علاج کے لیے سندھ بھر میں 843 بیڈز مختص کیے گئے ہیں، صوبے میں ڈینگی کے 5271 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 1397 ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔

صحت سے مزید