لندن (صباح نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نواز شریف حالات کا سامنا کریں گے وہ کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے ۔ نواز شریف کو عدالتوں کی جانب سے استثنیٰ مل جانا چاہیے تھا ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہیں جانے والے نہیں اگر وہ چند روز کے لیے لندن آ جاتے اور اپنی اہلیہ کی عیادت کر لیتے تو اس میں کوئی حرج نہیں تھا اور یہ انسانیت کا بھی تقاضا ہے کہ بیمار کی عیادت کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کبھی ملک نہیں چھوڑیں گے وہ ہر چیز کا سامنا کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔