• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فٹ بال کی بحالی بڑا کارنامہ ہے، رحیم بخش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کے ایشن سیکرٹری رحیم بخش نے کہا ہے کہ فٹ بال کیلئے ہر قربانی دیں گے، فیڈریشن کے سربراہ سید فیصل صالح حیات نے عالمی سطح پر پاکستانی فٹ بال کو بحال کرا کے ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ تین سال میں پاکستان سے فٹ بال ختم کرنے کی گھنائونی سازش کی گئی لیکن فیصل صالح حیات، سید خادم علی شاہ اور ان کی ٹیم نے کھیل کے دشمنوں سے بھرپور جنگ کی جس کا پاکستان کی عدالت نے میرٹ پر فیصلہ کیا۔ آج فٹ بال کے دشمن منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ان سے ہم کڑا حساب لیں گے۔
تازہ ترین