پشاور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کے نمائندہ وفد نے صوبائی جنرل سیکر ٹری شازیہ طہماش کی قیادت میں ڈسٹرکٹ مردان کا دورہ کیا اور تنظیمی امور کا جائزہ لیا وفد نے ضلعی صدر اورنگزیب ہوتی سے ملاقات کی اس موقع پر اشبر جدون بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ملاقات میں خواتین تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ بلاول بھٹو کی ہدایات کے مطابق جاری ممبر شپ مہم میں مردان میں خواتین بھرپور حصہ لے رہی ہیں اور وارڈ سطح پر موثر انداز میں کام ہو رہا ہے اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ خواتین تنظیم سازی کیلئے امیدواروں سے رائے لینے کے بعد حتمی شکل دی جائیگی۔