راولپنڈی ( ما نیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز نے کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہاہے کہ یہ ہے فرق 2013 اور 2018 کے پاکستان میں ! شہرِ قائد کے باسیو!آپ کو بھتہ خوری، دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور اندھیروں بھرے کراچی کی جگہ روشنیوں، رونقوں، کھیلوں والا پرامن کراچی مبارک ہو،کراچی میں جہاں ہڑتال ہوتی تھی اب انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے، مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کا شکریہ ادا کیااورآصف زرداری کے دور حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا زرداری کی حکومت بھی یہ کام نہ کرسکی ۔