رحیم یارخان میں کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس جھیٹہ بھٹہ ریلوے پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کے نتیجے میں انجن پٹری سے اترگیا، اپ ٹریک کو نقصان پہنچا جبکہ ٹریک بحال کردیا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کی آمد کے دوران جھیٹہ بھٹہ پھاٹک کھلا رہ گیا اور پاکستان ایکسپریس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور شبیر علی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ہیلپر نے چھلانگ لگا کر جان بچا ئی۔
حادثے کے باعث ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا اور اپ ٹریک شدید متاثر ہوگیا جس سے اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدروفت 5گھنٹے تک معطل رہی ۔
ریلیف ٹرین نے حادثے کے مقام سے متاثرہ انجن کو ہٹا دیاہے، انجن کو مرمت کے لیے فیروزہ اسٹیشن پر بھیج دیا گیا ہے، اپ ٹریک کو مرمت کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی ہے۔