ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام ملتان فری لانسنگ کنونشن 28مارچ کو زکریا یونیورسٹی میں ہوگا ، مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف ہونگے جبکہ ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف،سنیئر پروگرام منیجر مہک جمال،ڈائریکٹر عاطف ممتاز،وی سی جامعہ زکریا،کمشنر ملتان،سی پی او اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔